ETV Bharat / state

اننت ناگ: سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار - جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ

اے سی بی نے سریگفوارہ میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کیا ہے، اس کے پاس سے رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

ACB
ACB
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 9:14 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ میں تعینات سب انسپکٹر کو اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سریگفوارہ پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے مقامی دوسرے باشندے کے خلاف عرضی دائر کی تھی۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے اُس شخص کو پولیس اسٹیشن سریگفوارہ بلایا اور اسے کچھ وقت تک حراست میں رکھا گیا۔ پھر بعد میں اُسے رہا کیا گیا، معاملے کی جانچ کرنے کے لئے مذکورہ کیس سب انسپکٹر غلام محمد بٹ کو سونپا گیا۔

سب انسپکٹر نے اُس شخص کو یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ سات ہزار روپئے دے گا تو اس کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی جس کے بعد اس شخص نے یہ معاملہ اینٹی کرپشن بیورو کی نوٹس میں لایا۔

اینٹی کرپشن بیورو نے جلد ہی ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی، جس نے رشوت لینے والے کے خلاف ایک جال بچھایا۔ اس کارروائی کے دوران سب انسپکٹر غلام محمد بٹ کو اینٹی کرپشن بیورو نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے سی بی نے موقع پر 7000 روپئے بھی برآمد کر لئے۔

اس معاملے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.