ETV Bharat / state

ACB Court Anantnag convicts Patwari: اننت ناگ میں پٹواری کو 30 ماہ قید کی سزا

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اے سی بی نے پٹواری کو قصوروار قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت 18 ماہ اور دفعہ 161 آر پی سی کے تحت ایک سال قید کی سزا سنائی جب کہ متعلقہ دفعات کے تحت 15, ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ACB Court sentences Patwari to 30 months in Jail

اننت ناگ میں پٹواری کو 30ماہ قید کی سزا
اننت ناگ میں پٹواری کو 30ماہ قید کی سزا
author img

By

Published : Oct 20, 2022, 12:28 PM IST

اننت ناگ: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی ایک خصوصی عدالت نے رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے مقدمات میں ایک پٹواری کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر 15 ہزار روپے جرمانہ اور اڑھائی سال قید کی سزا سنائی۔ Patwari Sentenced to 30 Months Jail in Anantnag

سنہ 2009 میں 31 مارچ کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویجیلنس آرگنائزیشن کشمیر، جو اب اے سی بی جنوبی کشمیر ہے، کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پٹواری حلقہ کریری، شانگس نے انہیں فرد انتخاب اجراء کرنے کے عوض ایک ہزار روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت کنندہ نے مذکورہ پٹواری کے خلاف اے سی بی میں شکایت درج کی۔ACB Court Anantnag convicts Patwari in Bribe Case

مزید پڑھی: ACB Traps and Arrests Patwari in Baramulla: پٹن، بارہمولہ میں پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک ٹریپ ٹیم نے مذکورہ پٹواری کو ایک آزاد گواہ کی موجودگی میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد مقدمہ کی چارج شیٹ مجاز عدالت میں داخل کر دی گئی۔ ٹریپ کیس کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن اننت ناگ کی عدالت میں جاری تھی۔ ٹرائل کورٹ نے استغاثہ کے گواہوں پر جرح اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور دفاعی وکیل کی دلیلوں کو سننے کے بعد پٹواری عبدالعزیز وگے پر تمام الزامات صحیح ثابت کرکے اسے مجرم قرار دیا۔ عدالت نے مجرم کو جموں و کشمیر پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت 18 ماہ اور دفعہ 161 آر پی سی کے تحت ایک سال قید کی سزا سنائی جبکہ متعلقہ دفعات کے تحت 15,ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.