ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: آشا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج - کنٹریکٹ ملازمین آشا ہیلتھ ورکرز

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں دو ہزار روپے کی اجرت پر ملازمت کرنے والی کنٹریکٹ ملازمین آشا ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔

بجبہاڑا: آشا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج
بجبہاڑا: آشا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج
author img

By

Published : May 8, 2021, 7:43 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں دو ہزار روپے کی اجرت پر ملازمت کرنے والی کنٹریکٹ ملازمین آشا ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔

بجبہاڑا: آشا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

بہت کم اجرت پر خدمات انجام دینے کے باوجود کسی طرح کی کوئی سہولت نہ حاصل ہونے سے ناراض آشا ہیلتھ ورکرز نے بجبہاڑہ میں احتجاج کرتے ہوئے اپنی پریشانی اور مطالبات پیش کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں پانچ مہینے سے تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے، جس کے لئے وہ آج احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

کووڈ ماحول میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ان آشا ورکرز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے اس خطرناک حالات میں بھی آشا ملازمین بغیر کسی سہولت کے اضافی کام کرنے پر مجبور ہیں۔ میڈیکل افسران بھی ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ان لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے خطرے کے ساتھ بغیر ماسک اور دستانے پہن کر کام کرنے پر مجبور ان ہیلتھ ورکرز کا کہنا کہ مستقل میڈیکل اسٹاف کی طرح ان کو بھی سہولت دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.