پہلگام: ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین چودھری محمد یوسف گورسی نے ینڑ، پہلگام بلاک کا دورہ کیا جہاں ایک خصوصی عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی اننت ناگ بشیر احمد وانی بھی موجود تھے۔ کیمپ کا انعقاد امرناتھ یاترا شاہراہ کے قریب واقع مقامی لوگوں کے مسائل، مطالبات اور شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے کیا گیا Special Grievance Redressal Camp in Pahalgam۔
مزید پڑھیں:
- Tamil Actors Injured in Pahalgam: پہلگام میں شوٹنگ کے دوران دو معروف تمل اداکار زخمی
- Ajay Kumar visit Pahalgam: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کا اننت ناگ دورہ
انہوں نے گائوں کے اندر اور یاترا کے راستے میں صفائی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔ بعد میں گورسی نے یاترا 2022 کے ہموار انعقاد کے لیے سہولیات کے سلسلہ میں چندن واڑی کا دورہ کیا۔ انھوں نے بی ڈی او اور متعلقہ حکام کو بیس کیمپس پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔