ETV Bharat / state

CRPF Organised Volley Ball Tournament بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف کے زیراہتمام والی بال ٹورنامنٹ - ارن ہال، بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف

ضلع اننت ناگ کے ارن ہال، بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف کے زیراہتمام منعقد کیے گئے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ہائر سیکنڈری اسکول آرونی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 7:51 PM IST

بجبہاڑہ میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ

اننت ناگ: جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے اُرن ہال، بجبہاڑہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 90 بٹالین کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں متعلقہ بٹالین کے سی او سمیت دیگر افسران اور مقامی کھیل شائقین نے شرکت کی۔ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہرناگ، اننت ناگ اور ہائر سیکنڈری اسکول آرونی کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل مقابلہ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم ہائر سیکنڈری اسکول آرونی کی ٹیم نے فائنل مقابلہ میں کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ منتظمین کے مطابق والی بال ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔

فائنل میچ کے اختتام پر ایک مختلف تقریب منعقد کی گئی جس میں فاتح ٹیم سمیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی آر پی ایف حکام نے بتایا کہ حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے نہ صرف علاقوں، سرحدوں، قومی اثاثوں، عوام اور ملکی سالمیت کی حفاظت کی جا رہی ہے بلکہ سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے عوام الناس خاص کر نوجوانوں کے لیے فلاحی اسکیموں، آگاہی پروگرامز کے علاوہ اسپورٹس سرگرمیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: Cricket Tournament in Bijbehara بجبہاڑہ اسپورٹس کلب نے کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا

آئی جی، سی آر پی ایف، ایم ایس بھاٹیا نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف دیگر حفاظتی ایجنسیز کی طرح عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنے کے لئے سویک ایکشن پروگرامز کا انعقاد کرتی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویک ایکشن پروگرام کے تحت کی والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے نہ صرف کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے بلکہ مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی مہیا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.