ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا میں پانچ یاتریوں کی موت - اہم خبر امرناتھ یاترا

30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا میں اب تک تقربیاً 40 ہزار عقیدت مندوں نے گپھا کا درشن کیا۔ وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق اس سال تقریباً 8 لاکھ یاتری گپھا کے درشن کے لیے آئیں گے۔ Amarnath Yatra 2022

5 Amarnath pilgrims died so far this year,Report
امرناتھ یاترا، پانچ یاتری اب تک ہلاک
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 3:32 PM IST

سرینگر: 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا میں اتوار کے روز تک تقریبا ً 40 ہزار یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا۔ حکام کے مطابق یاترا کے دوران اب تک 5 یاتریوں کی موت واقع ہوئی۔ ایک خبر رساں ایجنسی نے عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ وریندر گپتا نام کا یاتری چندن واری- شیش ناگ راستے سے لاپتہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ان افراد میں دہلی کے جے پرکاش، بریلی کے 53 سالہ دیویندر اور بہار کے 40 سالہ لیپو شرما شامل ہیں۔

وہیں مہاراشٹر کے 61 سالہ جگن ناتھ پسوٹوپ میں صحت کی خرابی کی وجہ سے ہلاک ہوئے جب کہ راجستھان سے تعلق رکھنے 46 سالہ آشو سنگھ ایم جی ٹاپ پر گھوڑے سے گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ عہدیدار کے مطابق اتوار کی صبح 10 بجے تک 40 ہزار 233 یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے۔

وہیں بانہال کے لامبر میں قائم ایک ٹرانزٹ کیمپ میں ایک غیر رجسٹرڈ یاتری کی موت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح کیمپ میں ایک یاتری کے سینے میں شدید درد ہوا جس کے بعد اُس کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔ متوفی یاتری کی شناخت 65 سالہ بھارت بھوشن ساکن فیروز پورہ پنجاب کے طور کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ وہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امسال آٹھ لاکھ یاتری درشن کرنے کے لیے آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.