اس سلسلے میں ان کے آبائی گاؤں ویری بجبہاڑہ میں ان کے مزار پر اجتماعی فاتحہ خوانی ہوئی اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔
بعد میں این سی کے جنوبی زون کے صدر ڈاکٹر بشیر ویری کی صدارت میں پارٹی کارکنان کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقعہ پر مرحوم عبدالغنی ویری کو موجودہ دور کی ایک عظیم سیاسی شخصیت قرار دیا گیا جنہوں نے انسانیت کی بقاء کی خاطر کئی سارے کارنامے انجام دیئے۔