ETV Bharat / state

جنگلاتی اراضی پر بھنگ کی کاشت کا الزام، 47 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جموں و کشمیر پولیس نے پہلگام میں جنگلاتی اراضی پر غیر قانونی طور قبضہ کرنے اور بھنگ کی کاشت کرنے کے الزام میں 47 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

جنگلاتی اراضی پر بھنگ کی کاشت کا الزام، 47افراد کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 7:29 PM IST

پولیس اسٹیشن پہلگام نے 47 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگلاتی اراضی پر غیر قانونی طور قبضہ کر کے اس پر بھنگ کے پودے لگائے۔

پہلگام پولیس نے 8/20 این ڈی پی ایس اے اور 26 انڈین فاریسٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 18/2021 پولیس اسٹیشن پہلگام میں علاقے کے فاریسٹ رینج آفیسر کے ذریعہ درج ایک مجرمانہ شکایت کی بنیاد پر درج کیا۔

ذرائع کے مطابق سبھی ملزمان کا تعلق جنگل کی اراضی کے قریب واقع گاؤں لڈرو سے ہے۔

دریں اثناء، جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ اور کی کاشت میں ملوث افراد کے خلاف جنگ میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.