ETV Bharat / state

Ayurvedic Doctors Felicitated in Anantnag اننت ناگ میں پینتالیس آیورویدک ڈاکٹرز کو اعزازات سے نوازا

جنوبی ضلع اننت ناگ میں راجستھان اشدھالیا گروپ کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 45 اُن آیورویدک ڈاکٹرس کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اہم کردار نبھاتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ Ayurvedic Doctors Felicitated in Anantnag

اننت ناگ میں 45 آیورویدک ڈاکٹرس کو اعزازات سے نوازا

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 9:27 PM IST

اننت ناگ: راجستھان اشدھالیا گروپ کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں تقریباً 45 اُن آیورویدک ڈاکٹرس کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اپنا اہم کردار اپناتے ہوئے لوگوں کی بے لوث خدمت کی۔اس موقعہ پر راجستھان اشدھالیا گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ سے جڑے عہدیداروں نے تقریب میں موجود ڈاکٹرس کی خدمات کو سراہا اور ان کی مزید حوصلہ افزائی کی۔Ayurvedic Doctors Felicitated in Anantnag

اننت ناگ میں 45 آیورویدک ڈاکٹرس کو اعزازات سے نوازا

گروپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ستار دیوان نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈاکٹرس نے اپنے پیشہ ورانہ خدمات کو بخوبی انجام دیا جس کی بدولت ہم اس مہلک وبا کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے،لہذا ایسے ڈاکٹرس عزت افزائی کے مستحق ہیں، یہی وجہ ہے کہ راجستھان اشدھالیا گروپ نے یہ مہم اننت ناگ سے شروع کی،جو جموں کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی چلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ جن ڈاکٹرس نے کورونا وبا کے دوران اپنی جان گنوائی ان کے اہل خانہ کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا ۔ڈاکٹر دیوان نے کہا کہ ملک میں آیورویدک طرز علاج کو وسعت دی جارہی،5 ہزار سال پرانا یہ علاج اب محدود نہیں رہا ہے بلکہ مغربی ممالک میں بھی اب اس کا استعمال عام ہونے لگا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.