ETV Bharat / state

Four Lakh Tourists Visit at Pahalgam: جنوری تا پانچ مئی تک پہلگام میں تقریباً چار لاکھ سیاحوں کی آمد - سیاحتی صنعت واپس پٹری پر لوٹ آئے گی

وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں آج سیاحوں کی آمد میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد نے ایک اچھے سیاحتی سیزن کی امید ظاہر کی ہے۔ 4 lakh tourists visit at pahalgam

pahalgam
رواں سال کے پہلے مہینے سے 5 مئی تک تقریباً 4 لاکھ سیاحوں کی پہلگام آمد
author img

By

Published : Jul 1, 2022, 4:27 PM IST

Updated : Jul 1, 2022, 5:16 PM IST

پہلگام: گذشتہ چند برسوں میں ریڑ کی ہڈی کہلانے والا سیاحتی شعبہ کہیں نہ کہیں بری طرح سے متاثر ہوا تھا، لیکن رواں برس سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس سے سیاحتی شعبے سے روزگار کمانے والے افراد کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ وہیں آج پہلگام کے ہر پارک میں وادی کے سرکاری و نجی اسکولز کے طلبا بھی نظر آرہے ہیں۔ طلبا اپنے اساتذہ کے ساتھ پہلگام میں تفریحی مقامات کی سیر کررہے ہیں۔

جنوری تا پانچ مئی تک پہلگام میں تقریباً چار لاکھ سیاحوں کی آمد

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے طالبات نے کہا کہ 'اگرچہ وہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کر رہے تھے لیکن وہ اسکول کھلنے کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اسکول جانے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق بحال ہوگئیں جس سے وہ کافی خوش ہیں۔ وہیں لمبے عرصے کے بعد پُر فضا ہواؤں میں سانس لینے کا موقعہ ملنے سے انہیں سکون و راحت محسوس ہو رہا ہے۔

واضع رہے کہ پہلگام میں رواں سال کے پہلے مہینے سے 5 مئی تک تقریباً 4 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔ جب کہ 1لاکھ 8 ہزار ایک سو سترہ مقامی سیاح بھی پہلگام سیر وتفریح کے لیے آئے۔ تاہم اس دوران محض 813 غیر ملکی سیاح ہی پہلگام آئے ہیں۔ ایسے میں توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ وقت میں سیاحوں کا یہ گراف مزید بڑھے گا اور یہاں کی سیاحتی صنعت واپس پٹری پر لوٹ آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: پہلگام میں یاتریوں کا گرم جوشی سے استقبال

Last Updated : Jul 1, 2022, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.