ETV Bharat / state

Bijbehara Premier League: بجبہاڑہ پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈشن کا افتتاح - پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح

سیکریٹری اسپورٹس کونسل نے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ کھیل سرگرمیوں میں شرکت کی اپیل کی۔

بجبہاڑہ پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈشن کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 4:31 PM IST

بجبہاڑہ پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈشن کا افتتاح

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بجبہاڑہ پریمئر لیگ کے تیسرے ایڈشن کا افتتاح سیکریٹری اسپورٹس کونسل نزہت گل نے کیا۔ افتتاحی تقریب موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر پرویز رسول، ڈگری کالج کی پرنسپل نسرینہ اختر سمیت مقامی ذی عزت شہریوں کے علاوہ کرکٹ شائقین کی خاصی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری سپورٹس کونسل نے کہا کہ ’’اس وقت کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور سپورٹس کونسل اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔‘‘ سیکرٹری کا مزید کہنا ہے کہ ’’موجودہ دور میں نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، جبکہ حکومت بھی کوشش کر رہی ہے کہ یہاں کی نئی پود کے لئے راہیں ہموار کی جائیں تاکہ یہاں کا نوجوان زیادہ سے زیادہ کھیل سرگرمیوں کی جانب راغب ہو سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: Cricket Tournament in Bijbehara بجبہاڑہ اسپورٹس کلب نے کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا

سیکریٹری کونسل، نزہت گل، کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو صحیح اور معیاری پلیٹ فارم مہیا کرایا جائے تاکہ یہاں کے نوجوان اچھی صحبت کی طرف مائل ہو جائیں، اس کے علاوہ وہ کھیل سرگرمیوں میں اپنا مستقبل تلاش کر سکیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول بھی بجبہاڑہ ضلع سے تعلق رکھتے ہے، جس کو اپنا رول ماڈل مان کر کئی نوجوان اب کھیل سرگرمیوں میں کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ وہیں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ اس وقت جموں و کشمیر کے کئی نوجوان نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.