جنوبی کشمیر کے ہانجی دانتر، اننت ناگ میں 33 سالہ مزدور بینڈسا مِل (Bandsaw mill) میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ہانجی دانتر علاقے میں پیر کی صبح بینڈسا مِل میں کام کے دوران مجید احمد ولد محمد سلطان بٹ بجلی کا کرنٹ لگنے کے سبب شدید زخمی ہوگیا۔
مجید کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں: Shopian Encounter: لشکر کمانڈر سمیت 2 عسکریت پسند ہلاک
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔