ETV Bharat / state

نابینا نوجوان 'کامیاب سنگر' بننے کا خواہاں

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 8:16 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 11:39 PM IST

اگر ہمت کرے انسان تو کیا نہیں ہوسکتا، جی ہاں ارادے پختہ ہوں، حوصلے بلند ہوں اور کچھ کرنے کی چاہ ہو، تو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی ایک زندہ مثال جموں و کشمیر میں کوکرناگ کے پوژو علاقے میں دیکھنے کو ملی، جہاں آنکھوں کی بصارت سے محروم 20 سالہ اشتیاق احمد نامی ایک نوجوان موسیقی کا دلچسپ مظاہرہ کر رہا ہے۔

20 Year Old Blind Youth Who Has Dream To Become A Singer
نابینا نوجوان ’کامیاب سنگر‘ بننے کا خواہاں

بینائی سے محروم اشتیاق، بالی وڈ ٹریک پر اپنی آواز سے مقامی نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔ اشتیاق کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی موسیقی کا شوق تھا جبکہ وادی میں گزشتہ کئی برسوں سے نامساعد حالات میں وہ اپنے گھر میں ہی ریاضت کیا کرتے تھے۔ اشتیاق احمد اپنے کمرے میں اسمارٹ فون پر بالی ووڈ ٹریک لگاکر گاتے ہیں، اس کام کےلیے وہ کسی کی مدد نہیں لیتے۔ اشتیاق کی آواز میں ایسا جادو ہے جسے سننے کےلیے لوگ دور دور سے یہاں آکر حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

نابینا نوجوان 'کامیاب سنگر' بننے کا خواہاں

اشتیاق اپنے والدین کی واحد اولاد ہے جسے ماں باپ نے بڑے لاڈ سے پالا ہے۔ گھر میں آمدنی کے قلیل وسائل ہونے کے باوجود والدین نے اشتیاق کو کسی چیز کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔ والدین کو اپنے لاڑلے بیٹے پر بڑا ناز ہے لیکن غربت کی وجہ سے وہ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کا فیصلہ جلد متوقع: سکینہ ایتو

اشتیاق نے بتایا کہ دوسرے نوجوان پڑھائی اور کھیل کود میں اپنا وقت گذارتے ہیں جبکہ میں بینائی سے محروم ہونے کے سبب اپنا بیشتر حصہ گھر میں ہی گذارتا ہوں اور موسیقی کی مشق میں مصروف رہتا ہوں۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے لفٹیننٹ گورنر سے اشتیاق کےلیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرانا کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دوسروں کےلیے ایک مثال قائم ہوسکے۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 11:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.