ETV Bharat / state

Margan Top Reuse Op مرگن ٹاپ پر پھنسے 20 کنبوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا - مھکمہ موسمیات کشمیر

ضلع انتظامیہ کوکرناگ کے مرگن ٹاپ پر پھنسے 20 کنبوں کو مویشوں کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ بتادیں کہ پیر کے روز کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 8, 2023, 5:47 PM IST

مرگن ٹاپ پر پھنسے 20 کنبوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

اننت ناگ:ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے پورے خطے میں جاری خراب موسمی حالات کے درمیان کوکرناگ علاقے کے مارگن ٹاپ پر اپنے مویشیوں کے ساتھ پھنسے ہوئے تقریباً 20 کنبوں کو نکالنے کر محفوط مقام پر منتقل کیا ہے۔

اس تعلق سے ایس ڈی ایم کوکرناگ کی قیادت میں ریونیو، پولیس، فوج، سی آر پی ایف، میڈیکل، اے ایس ایچ، ایس آر ٹی سی پر مشتمل ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن علاقہ کو روانہ کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق 10 سے 20 خاندان ایسے ہیں جو مال مویشی سمیت پھنسے برفباری کے سبب پھنس گئے تھے۔ذرائع کے مطابق اب تک 2 درجن افراد اور 20 کے جانوروں کو بچایا گیا۔حکام نے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم کو جے سی بی مشینری کے ساتھ علاقہ روانہ کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق موسم میں خرابی کے پیش نظر گاوران علاقہ میں ایک عارضی پناہ گاہ اور فوج کے ذریعے ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Sinthantop Road closed سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

واضح رہے کہ ناسازگار موسمی حالات کے پیش نظر حکام نے لوگوں اور سیاحوں کو سنتھن اور مرگن پاس سڑکوں پر 8 اور 9 مئی کو سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔

حکام کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں لوگوں سے اور سیاحوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے خطرات رہتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا، 'محکمہ موسمیات کی بھاری بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کے پیش نظر تحصیل لارنو کے لوگوں اور غیر مقامی سیاحوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے خطرات رہتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.