ETV Bharat / state

زخمی نابالغ لڑکی زندگی کی جنگ ہار گئی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی طالبہ فوت ہو گئی۔

زخمی نابالغ لڑکی زندگی کی جنگ ہار گئی
زخمی نابالغ لڑکی زندگی کی جنگ ہار گئی
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 4:06 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے گنٹالی پورہ بجبہاڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ فضا جان دختر بشیر احمد الاہی چند روز قبل اُس وقت حادثہ کا شکار ہوئی تھی جب وہ اسکول سے اپنے گھر کی جانب لوٹ رہی تھی جس دوران ایک کار نے اسے شدید ٹکر ماری۔

زخمی نابالغ لڑکی زندگی کی جنگ ہار گئی

فضا جان کے سر میں گہری چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا تاہم نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں سرینگر کے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ تین روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہی تاہم پیر کی صبح وہ زندگی کی جنگ ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تصادم کے دوران زخمی شخص کی موت

فضا کی میت کو جب ان کے آبائی علاقہ واقعہ گنٹالی پورہ پہنچایا گیا تو وہاں صف ماتم بچھ گئی اور انہیں اپنے آبائی قبرستان میں پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا۔

فضا دسویں جماعت کی ایک ہونہار طالبہ تھی وہ بجبہاڑہ کے ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.