پہلگام میں سرکاری و جنگلاتی اراضی سے ناجائز قبضوں کو ہٹانے کی مہم کا ڈی سی اننت ناگ نے دفاع کیا ہے۔ اننت ناگ ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کلدیپ سدھا نے کہا کہ پہلگام میں اس مہم کے دوران اب تک سینکڑوں کنال اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا 'کسی بھی ایسے تعمیراتی ڈھانچے کو منہدم نہیں کیا گیا ہے جہاں پر لوگ رہائش پزیر ہیں'۔ انہوں نے سوشل میڈیا و دیگر افواہوں کی بھی اس حوالے سے تردید کی ہے۔
پچھلے کئی روز سے پہلگام میں جنگلاتی اراضی سے ناجائز قبضوں کو ہٹانے کی مہم جاری ہے، جس کے تحت ابھی تک پہلگام میں 135 کنال اراضی کو پر ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
' امت شاہ کی مایوسی کو سمجھتے ہیں'
وہیں دوسرے طرف سوشل میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ گوجر بکروال قبیلہ کے گھروں (کوٹھوں) کو مسمار کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سارے گوجر سردیوں میں بے گھر ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بھی پہلگام کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران مفتی نے ان علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں حال ہی میں انتظامیہ کی جانب سے تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے۔