پہلگام: تارسر مارسر جھیل کے قریب 14 لوگوں کے پھنس جانے کے بعد پہلگام سے ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 11 سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ تارسر مارسر علاقے میں سیر و تفریح کے لیے گیا تھا۔ علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیاحوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ ضلع انتظامیہ نے علاقے کی جانب ریسکو ٹیم کو روانہ کر کے بچاؤ مہم شروع کی ہے۔ Tourists Missing in Pahalgam
بتایا جارہا ہے کہ ایک ٹورسٹ گائیڈ تارسر مارسر جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 14 لوگوں کا ایک گروپ جن میں 11 سیاح اور تین گائیڈ محمد اسحاق لون، طارق احمد، ساکنان پہلگام اور گاندربل کے شکیل احمد تارسر جھیل کے قریب سیر و تفریح پر گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گائیڈ شکیل احمد کے جھیل میں ڈوب جانے کا اندیشہ ہے۔ وہیں دوسرے لوگ جھیل کے کنارے پر پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مذید بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پہلگام پولیس کی طرف سے ایک ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔