ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: روی دہیا تاریخ رقم نہیں کر سکے، سلور میڈل پر اکتفا - روی کمار دہیا

بھارتی پہلوان روی کمار دہیا ریسلنگ کے فائنل مقابلے میں طلائی تمغہ نہیں جیت سکے جس کی وجہ سے انہیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

Ravi Kumar Dahiya
Ravi Kumar Dahiya
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 7:44 PM IST

ریسلنگ گرو دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ مہابلی ستپال کے شاگرد پہلوان روی کمار دہیا ٹوکیو اولمپکس ریسلنگ مقابلوں میں فری اسٹائل 57 کلو گرام زمرے کے طلائی تمغے مقابلے میں عالمی چیمپئن روسی کھلاڑی جاور یوگیو سے 7-4 سے ہار گئے۔

روی دہیا نے اس کے ساتھ ہی بھارت کو ٹوکیو اولمپک کا دوسرا سلور میڈل اور مجموعی طور پر پانچواں تمغہ دلا دیا۔

روی نے اس چاندی کے ساتھ ہی لندن اولمپک کے نقرئی تمغہ فاتح سشیل کمار کے ریکارڈ کی برابری کرلی لیکن وہ ابھینو بِندرا کے 2008 اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے کی کارکردگی کی برابری نہیں کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.