ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: باکسنگ کوارٹر فائنل میں ستیش کُمار کی شکست - ستیش کا ٹوکیو اولمپک سفر

ٹوکیو اولمپک کے 10 ویں دن باکسنگ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بھارتی کھلاڑی ستیش کُمار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ستیش کُمار کی شکست
ستیش کُمار کی شکست
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 11:58 AM IST

Updated : Aug 1, 2021, 1:31 PM IST

بھارتی باکسر ستیش کمار کو ہیوی ویٹ باکسنگ کوارٹر فائنل میں اُزبکستان کے کھلاڑی باخودِر جلولوو کے ہاتھوں 5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ستیش کا ٹوکیو اولمپک سفر ختم ہوگیا۔

ستیش کُمار نے اس سے قبل کولمبیا کے باکسر کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ میں 4-1 کی جیت درج کی تھی۔

ایشین چیمپیئن شپ میں دو بار کانسے کا تمغہ جیتنے والے ستیش کُمار کو کولمبیائی باکسر کے خراب فٹ ورک سے فائدہ ملا تھا جس کے سبب ستیش کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

پری کوارٹر فائنل میچ میں زخمی ہونے کی وجہ سے کوارٹر فائنل میں ستیش کُمار کی شرکت مشکوک تھی اس کے باوجود وہ رِنگ میں آئے لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Last Updated : Aug 1, 2021, 1:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.