ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics Day 14: بھارت کے شیڈول پر ایک نظر - ہاکی میں میڈل جیتنے کا سنہری موقع

ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپک کھیل اپنے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کے 14ویں دن یعنی 5 اگست کو بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہاکی مینز، کشتی، ایتھلیٹکس اور گولف کے سات ایونٹس میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ اس میں بھارت کو ریسلنگ اور ہاکی میں میڈل جیتنے کا سنہری موقع ملے گا۔

tokyo olympics 2020 india schedule 5 august
Tokyo Olympics Day 14: بھارت کے شیڈول پر ایک نظر، میڈل جیتنے کا سنہری موقع
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 5:43 AM IST

Updated : Aug 5, 2021, 6:57 AM IST

ٹوکیو اولمپکس کے 13ویں دن جہاں ہاکی میں بھارت کو مایوسی ہوئی وہاں ریسلنگ میں بڑی کامیابی ملی۔ خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میچ میں ہار گئی ہے۔ ارجنٹائن نے اسے 2-1 سے شکست دی۔ جس کے بعد خواتین ٹیم انڈیا اب کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔

اس کے ساتھ ہی پہلوان روی کمار دہیا نے ہندوستان کے کھاتے میں ایک اور تمغہ کو یقینی بنایا ہے۔ انھوں نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ تاہم دیپک پونیا کو سیمی فائنل میچ میں شکست ہوگئی۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کا 13 واں دن ہندوستان کے لیے کافی اچھا رہا، جہاں لولینا نے کانسی کا تمغہ جیتا، وہیں روی دہیا نے فائنل میں پہنچ کر اپنے چاندی کے تمغے کی تصدیق کی۔ جیولین تھرو میں نیرج جوپرا ٹیبل پر سرفہرست رہے اور فائنل میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک: روی کمار پہنچے فائنل میں، سِلور میڈل یقینی

لیکن ان کے علاوہ دیپک پونیا اور خواتین ہاکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ دونوں اب کانسی کے تمغے کے لیے کھیلیں گے۔ 5 اگست کو روی دہیا کی نظر سونے کے تمغے پر ہوگی جبکہ دیپک پونیا اور مردوں کی ہاکی ٹیم کانسی کے تمغے کے لیے لڑے گی۔

ٹوکیو اولمپکس میں 5 اگست کو بھارتی ٹیم کے کھلاڑی 4 مختلف کھیلوں کے 7 ایونٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس میں سے ہندوستان کو ریسلنگ اور ہاکی میں میڈل جیتنے کا سنہری موقع ملے گا۔

5 اگست، بھارت کے شیڈول پر ایک نظر:

ہاکی مینز:

بھارت بمقابلہ جرمنی، کانسے کے لیے مقابلہ: صبح 7 بجے۔

کشتی:

انشو ملک: خواتین کا 57 کلو فری اسٹائل، ریپچیس راؤنڈ، صبح 7.30 بجے۔

ایتھلیٹکس:

سندیپ کمار، راہل روہیلہ، کیٹی عرفان: 20 کلومیٹر واک، دوپہر 1 بجے

گولف:

ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر: خواتین کا انفرادی اسٹروک راؤنڈ 2، شام 4 بجے۔

Last Updated : Aug 5, 2021, 6:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.