ETV Bharat / sports

Mirabai Chanu: میرابائی چانو کو ایک کروڑ روپیے اور اے ایس پی کا عہدہ - ٹوکیو اولمپک

منی پور حکومت نے ٹوکیو اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والی بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو ایک کروڑ روپیے اور ایڈیشنل اے ایس پی کا عہدہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو
بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 7:31 PM IST

منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت منی پور پولیس میں اولمپک سلور میڈلسٹ میرابائی چانو کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اسپورٹس) مقرر کرے گی۔

اس سے قبل منی پور حکومت نے اولمپک میڈل جیتنے کی خوشی میں میرابائی چانو کو ایک کروڑ روپیے بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو
بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو

میرابائی نے رواں ٹوکیو اولمپک میں بھارت کی جانب سے پہلا تمغہ جیتا ہے۔

منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے مزید بتایا کہ اولمپین جودوکا لِکمابام سُشیلا دیوی کو کانسٹیبل کے عہدے سے سب انسپکٹر پر ترقی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اولمپک شرکاء کو 25 لاکھ روپیے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ جلد ہی ریاست میں ورلڈ کلاس ویٹ لفٹنگ اکیڈمی قائم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.