ETV Bharat / sports

پی وی سندھو کی جیت پر لوک سبھا کی مبارکباد

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بیڈمنٹن ویمنز سنگلز میں بھارت کے لیے کانسے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی پی وی سندھو کو ایوان کی جانب سے مبارکباد دی۔

lok sabha congratulated pv sindhu for winning bronze medal in olympics
پی وی سندھو کی جیت پر لوک سبھا کی مبارکباد
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 11:30 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پیر کے روز ایوان کے کام کاج کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پی وی سندھو نے اولمپک گیمس میں بیڈمنٹن ویمنز سنگلز میں بھارت کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ یہ ان کا مسلسل دوسرا اولمپک تمغہ ہے۔ وہ انفرادی مقابلوں میں دو اولمپک تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس ایوان کی جانب سے اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ ان کا یہ کارنامہ اس ملک کے نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث ثابت ہوگا۔

اس کے علاوہ سندھو کی جانب سے کامیابی اور کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مختلف قائدین ورہنماؤں نے بھی انہیں مبارکبار پیش کی، جس میں قابل ذکر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم مودی، کانگریس قائد راہل گاندھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس میں بیڈمنٹن میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پی وی سندھو کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی وی سندھو ہندوستان کا فخر اور ہمارے بہترین اولمپک کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Tokyo Olympics: پی وی سندھو کو اعلیٰ قائدین کی مبارکباد

Tokyo Olympics: بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی

واضح رہے کہ پی وی سندھو نے اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اس سے قبل وہ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ اس طرح وہ اولمپک کھیلوں میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

سندھو نے چینی شٹلر کو پہلے سیٹ میں 13-21 اور دوسرے سیٹ میں 15-21 سے شکست دے کرکے بھارت کو دوسرا میڈل دلایا۔ اس سے پہلے بھارت کی جانب سے میرابائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا میڈل جیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.