ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک ساتواں دن: بھارتی کھلاڑیوں کا شیڈول - دیپیکا کماری اور باکسر پوجا رانی

ٹوکیو اولمپکس کا چھٹا دن بھارت کے لیے بہت اچھا دن تھا۔ بیڈمنٹن، تیر اندازی اور باکسنگ کے کھلاڑیوں نے مُلک کو اچھی خبر سُنائی۔ ان کھلاڑیوں کی جیت کے ساتھ ہی تیر اندازی اور باکسنگ میں بھارت تمغہ جیتنے کے قریب آگیا ہے۔

ٹوکیو اولمپک ساتواں دن
ٹوکیو اولمپک ساتواں دن
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 8:59 PM IST

اولمپک کے چھٹے دن کی شروعات بھارت کے لیے خواتین ہاکی ٹیم نے کی۔ رانی رامپال کی قیادت والی ہاکی ٹیم کو برطانیہ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹوکیو اولمپک کے چھٹے دن 29 جولائی کو بھارت کا مکمل شیڈول

اس طرح بھارت کے لیے دن کی شروعات خراب رہی لیکن اسٹار شٹلر پی وی سندھو اپنا دوسرا میچ جیتنے کے بعد ناک آؤٹ میں داخل ہوگئیں جس سے ہاکی ٹیم کی شکست کا درد تھوڑا کم ہوا۔

اس کے علاوہ آرچر(تیر انداز) دیپیکا کماری اور باکسر پوجا رانی آخری 8 میں داخل ہوئیں جس سے بھارت کی میڈل کی امیدیں جاگی ہیں۔

اسی دوران بیڈمنٹن میں پی وی سندھو ہانگ کانگ کی چی یُنگ نگن کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جھولی میں ابھی تک محض ایک ہی میڈل آیا ہے جو میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں حاصل کیا۔

پی وی سندھو، پوجا رانی اور دیپیکا کماری نے ٹوکیو اولمپکس کے چھٹے روز اپنے اپنے میچ جیت کر بھارت کی میڈل کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ شٹلر پی وی سندھو اور آرچر دیپیکا کماری نے پری کوارٹر میں قدم رکھا ہے۔ اب 29 جولائی یعنی ٹوکیو اولمپکس 2020 کے چھٹے دن بھارت کی جانب سے منو بھاکر، میری کوم، پی وی سندھو وغیرہ دیگر کئی کھلاڑی میدان میں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.