ETV Bharat / sports

آئی او ایس کی جانب سے میرا بائی چانو کو 50 لاکھ روپے کا چیک

اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ گروپ آئی او ایس نے ٹوکیو اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والی میرابائی چانو کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعزاز کے طور پر انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

میرابائی چانو
میرابائی چانو
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 7:50 PM IST

آئی او ایس نے میرا بائی چانو کی مارکیٹنگ ایجنسی کے طور پر ان کی تاریخی کامیابی پر 50 لاکھ کا چیک پیش کیا جب کہ گروپ نے چانو کے لیے دس کروڑ روپے کے کمرشیل سودے کرنے کے لیے بھی پرعزم ہونے کی بات کہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی او ایس کے ساتھ چانو کا سفر 2019 میں شروع ہوا تھا جس میں انہیں ایڈیڈاس اور موبِل آئل جیسے برانڈز کے ساتھ اہم تعاون حاصل ہوا۔

اس کے بارے میں سلور میڈلسٹ میرا بائی چانو نے کہا کہ 'آئی او ایس کے ساتھ یہ ایک شاندار سفر رہا ہے۔ مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ۔ میں اس رشتے میں آنے والے طویل اور کامیاب دنوں کے لیے پر اعتماد ہوں۔

آئی او ایس اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر نیرو تومر نے کہا کہ 'یہ ہم سب کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ کیوں کہ میرابائی چانو نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی کارکردگی سے ملک کو فخر بخشا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم پچھلے 15 برسوں سے اپنے ملک کی بڑی صلاحیتوں کا انتظام کررہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کے لیے کام کررہے ہیں۔

آئی او ایس اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کے اسپورٹس ٹیلنٹ اینڈ پبلک ریلیشنس ڈپارٹمنٹ کے نائب صدر راہل تریہن نے کہا کہ میرا بائی کا سفر پورے ملک کے لیے کافی متاثر کن رہا ہے اور بطور ٹیلنٹ ایکولیشن کے سربراہ کی حیثیت سے میں ان کے سفر کا ایک حصہ بن کر خوش ہوں اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.