ETV Bharat / sports

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا پیر سے آغاز - Novak Djokovic

سال رواں کا تیسرا گرینڈ سلام ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ پیر 28 جون سے گراس کورٹ پر شروع ہو رہی ہے۔ سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ ومبلڈن مینز سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا پیر سے آغاز

author img

By

Published : Jun 27, 2021, 7:29 PM IST

Updated : Jun 28, 2021, 3:58 PM IST

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 134 ویں ایڈیشن کا آغاز پیر سے انگلینڈ میں ہوگا جو 11 جولائی تک جاری رہے گا۔ میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائیگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 11جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا پیر سے آغاز

برطانیہ میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے گزشتہ سال یعنی 2020 میں ومبلڈن اوپن کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا جبکہ دیگر تین گرینڈ سلام ایونٹس منعقد ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں: شاہد آفریدی

عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ ومبلڈن مینز سنگلز میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے راجر فیڈرر کو پانچ سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست سے دو چار کیا تھا۔ خواتین سنگلز کا ٹائٹل عالمی نمبر3 رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے جیتا تھا جو فٹنس مسائل کی وجہ سے اس بار ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔

آٹھ بار ومبلڈن اور 20 گرینڈ سلام اعزازات جیتنے والے سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر ایک مرتبہ پھر ومبلڈن ٹرافی جیتنے کا عزم لے کر میدان میں اتر رہے ہیں وہ گھٹنوں کی سرجری کی وجہ سے ٹینس مقابلوں سے کچھ عرصے دور رہے تھے۔

ومبلڈن 2021 سیڈنگ:

مینز سنگلز: نوواک جوکووچ، ڈینیئل میدویدیف، اسٹیفانوس سسیپاس، ڈومینک تھیم، الیگزینڈر زیوریو، آندرے روبلیو، راجر فیڈرر، میٹو بیریٹینی، رابرٹو بٹسٹا اگوت، ڈیاگو شوارٹزمان۔

ویمنز سنگلز: ایشلیہ بارٹی، آرینا سبالینکا، ایلینا سویٹولینا، صوفیہ کینن، بیانکا اینڈرسکو، سرینا ولیمز، انگا شوانٹ، کرولینا پلسکووا، بیلنڈا بینک، پیٹرا کویٹووا۔

Last Updated : Jun 28, 2021, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.