ETV Bharat / sports

کیا اس بار پورا ہوسکے گا سیرینا ولیمس کا خواب؟ - سرینا ولیمس

کورونا وائرس کی وجہ سے پیر سے شروع ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلیم 'یو ایس اوپن' سے کچھ ٹاپ کھلاڑیوں کے نام واپس لینے کے بعد بھی امریکہ کی لیجنڈ ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کو 24 ویں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب پورا کرنے میں ان کی ناقص فارم حائل ہوسکتی ہے۔

serena
serena
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 9:13 PM IST

سرینا ولیمس 'یو ایس اوپن' پریکٹس ٹورنامنٹ ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کے دوران یونانی کھلاڑی ماریہ سکاری سے ہار گئی تھیں جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے سبب پانچ ماہ کے وقفے کے بعد ٹینس میں واپسی کرنے والی سرینا ولیمس کو میچوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جو تین سیٹ تک کھنچے ہیں۔ ان میچوں میں سرینا کا 3-2 ریکارڈ ہے۔

سرینا نے کہا کہ جس طرح میں کھیل رہی ہوں اس طرح سے کھیلنا اور مثبت رہنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں نو گھنٹے کھیلنا بہت زیادہ ہوتا ہے۔ میں عام طور پر اس طرح نہیں کھیلتی۔ یہ سب میرے لیے نیا ہے۔

واضح رہے کہ سرینا کو ویسٹرن اور ساؤدرن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں 13 ویں سیڈ ماریا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس سے پہلے ٹاپ سیڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں 116 ویں سیڈ شیلبی راجرز سے شکست ہوئی تھی۔

سرینا نے کہا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ اس سے ذہنی طور پر مدد ملتی ہے جب آپ جانتے ہو کہ میچ ختم ہوچکا ہے اور آپ نے میچ جیت لیا ہے۔ آپ کے پاؤں پہلے ہی تھکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آپ کو خراب حالت میں پہنچا دیا ہے۔ یہ ایک ایسے شخص سے ڈیٹ کرنے جیسا ہے جس کے بارے میں آپ جانتے ہو کہ وہ اچھا نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مجھے اس شخص سے جان چھڑانی ہوگی۔ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہ پریشان کن ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن 31 اگست سے 13 ستمبر تک منعقد ہوگا اور کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے دنیا کے کئی اعلی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے لیے نیو یارک نہیں آنا چاہتے جس سے سرینا کو فائدہ ہوسکتا ہے اور وہ ایک بار پھر گرینڈ سلیم فاتح بننے کے اپنے خواب کو پورا کرسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.