ETV Bharat / sports

ٹی ٹی ایف آئی کے سینئر نائب صدر کا کورونا سے انتقال - ایس ایم سلطان

ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا (ٹی ٹی ایف آئی) کے سینیئر نائب صدر ایس ایم سلطان کا کورونا وائرس کے سبب ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ گزشتہ کل ہی ان کی بیوی کا انتقال ہوا ہے۔

SM Sultan
SM Sultan
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 10:14 PM IST

ایس ایم سلطان کورونا وائرس سے متاثر تھے اور انہیں علاج کے لیے گزشتہ روز ہی ہسپتال مین داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

انتقال کے وقت ایس ایم سلطا کی عمر 61 برس تھی۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ان کی بیٹی آسٹریلیا میں مقیم ہے اور اتوار کے روز بھارت پہنچنے کی امید ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے سینیئر نائب صدر کا کنبہ کورونا سے بری طرح متاثر ہوا ہے، دس روز قبل ہی ان کی والدہ کا بھی کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوا تھا ابھی ان کا کنبہ اس صدمے سے باہر بھی نہیں نکل سکا تھا کہ ایس ایم سلطا، ان کی اہلیہ لبنیٰ موساوی اور بیٹے جاوید موساوی کو بھی اس وائرس کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن کل شام ہی ان کی بیوی کا بھی انتقال ہوگیا جبکہ بیٹا وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ٹی ٹی ایف آئی کے صدر دشینت چوٹالہ، جنرل سکریٹری ایم پی سنگھ اور مشیر ڈی آر چودھری نے سینیئر نائب صدر ایم ایم سلطان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.