ETV Bharat / sports

سیرینا ولیمز سرفہرست

author img

By

Published : Aug 7, 2019, 10:28 AM IST

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز مسلسل چوتھے برس بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں پہلے مقام پر رہیں۔

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز

معروف امریکی اخبار فوربز نے کھیلوں کے شعبے میں ایک برس کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، ان میں زیادہ تر ٹینس کھلاڑی شامل ہیں۔

امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز یکم جون 2018 سے یکم جون 2019 کے دوران صرف ایک برس میں دو کروڑ بیانوے لاکھ ڈالر کما کر پہلے مقام پر رہیں، اس خطیر رقم میں سے بیالیس لاکھ ڈالر انہوں نے ٹورنامنٹس میں شاندار جیت حاصل کر کے کمائے ہیں۔

وہیں جاپان کی نومی اوساکا نے ایک برس میں دو کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر کما کر فہرست میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے، وہ ایک برس میں دو کروڑ ڈالر سے زیادہ کمائی کرنے والی چوتھی کھلاڑی ہیں، اس سے پہلے یہ اعزاز سیرینا ولیمز، ماریا شارا پووا اور لی نا کو حاصل ہو چکا ہے۔

سابق ومبلڈن چیمپئن انجلیک کربر فہرست میں تیسرے مقام پر رہیں، انہوں نے ایک برس میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر کی کمائی کی۔

واضح رہے کہ فوربز نے اس فہرست کو مقابلے جیت کر ملنے والی رقم، تنخواہوں، بونس، اشتہارات سے ہونے والی کمائی کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.