ETV Bharat / sports

ٹینس کے بگ تھری کو بھی مالی محاذ پر شدید مشکلات کا سامنا

عالمی پیمانے پر کورونا وائرس کی شدت اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے سبب جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے- وہیں ٹینس بھی اس محفوظ نہیں رہ پایا ہے۔

ٹینس کے بگ تھری کو بھی مالی محاذ پر شدید مشکلات کا سامنا
ٹینس کے بگ تھری کو بھی مالی محاذ پر شدید مشکلات کا سامنا
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:09 PM IST

2020 میں ٹینس سے حاصل ہونے والی آمدنی کے معاملے میں سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اس کی ایک وجہ ان کی انجری ہے۔ ان کے حریف رافیل نڈال نے بھی اپنی کمائی میں زبردست کمی دیکھی ہے۔سوڈپریس کے جرنلسٹ ییوس سائمن نے ایک فہرست مرتب کی جہاں انہوں نے 2020 کی ٹاپ 10 کھلاڑیوں کی 2019 کی کمائی کا موازنہ کیا۔ جس مدت کے لئے کمائی کا حساب لیا گیا وہ دونوں سالوں کے لئے جنوری سے جولائی تھا۔

راجر فیڈرر نے 2019 میں اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر نو ٹورنامنٹ کھیلے جن میں سے تین گرینڈ سلیم ایونٹ تھے۔ نو میں سے فیڈرر نے تین ٹورنامنٹ (دبئی ، میامی اور ہیلے) جیتا اور دو (انڈین ویلز اور ومبلڈن) میں رنر اپ رہے ۔ ان نو ٹورنامنٹس سے ان کی کمائی 5،739،749 ڈالر ہوئی۔راجر فیڈرر 2019 میں اس مرحلے کے آخر میں نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال کے پیچھے ، آمدنی کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔

اس دوران سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت اب تک بے یقینی کی صورت حال سے دو چار ہے ،میں اب بھی نہیں جانتا کہ میں اس میں شرکت کر پاؤں گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

33 سالہ جوکووچ جنہوں نے حال ہی میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے چند دن بعد کورونا وائرس کو شکست دیتے ہوئے منفی جانچ پائی ہے۔دنیائے ٹینس کی عالمی نمبر ایک اسٹار نے کہا کہ میں یقینی طور پر واشنگٹن یا سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو منصوبے کے مطابق نہیں کھیلوں گا۔ واضح رہے کہ آئندہ ماہ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹس دوبارہ شروع ہوں گے حالانکہ متعدد پیشہ ور کھلاڑیوں نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے باعث موجودہ حالات میں بھی معاہدہ کر لیا ہے۔ 31 اگست کو نیویارک میں بند دروازوں کے پیچھے شروع ہونے والا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد پہلا گرینڈ سلیم ہوگا۔17 گرینڈ سلیم کے فاتح جوکووچ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دوبارہ تربیت شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے ٹینس ایونٹس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رولینڈ گیرو میں شرکت ابھی یقینی نہیں ہے، میڈرڈ اور روم میں شرکت میرے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.