سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں جمعہ کا دن اپ سیٹ سے بھرا دن رہا اور تیسری سیڈ جاپان کی ناومی اوساکا، آٹھویں سیڈ اور 23 بار کی گرینڈ سلیم چمپئن امریکہ کی سرینا ولیمز اور 10 ویں سیڈ امریکہ کی میڈیسن کیز اور مردوں میں چھٹے سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس اور نویں سیڈ ا سپین کے رابرٹو بتستا اگت تیسرے راؤنڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے با ہر ہو گئے۔
ان اپ سیٹ کے درمیان گزشتہ چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ اور ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلین اوپن میں سات بار کے چمپئن اور دوسری سیڈ جوکووچ نے جاپان کے يوشهتو نشيوكا کو صرف ایک گھنٹے 25 منٹ میں 6-3، 6-2، 6-2 سے شکست دی جبکہ خواتین میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بارٹي نے 29 ویں سیڈ قزاقستان کی الینا رباكنا کو ایک گھنٹے 18 منٹ میں 6-3، 6-2 سے ہرا دیا۔
ٹورنامنٹ میں اگرچہ آج کا دن اپ سیٹ سے بھرا دن رہا اور کئی بڑے کھلاڑی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
تیسری سیڈ اوساکا کو 67 ویں رینکنگ کی امریکی کھلاڑی کوکو گف نے محض 67 منٹ میں 6-3، 6-4 سے ہرا دیا۔جمعہ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے خاتون سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میچ میں امریکہ کی ٹینس کھلاڑی کوکو گف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا کو اسٹریٹ سیٹوں میں 6-3 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 67 منٹ تک جاری رہا۔سرینا کا ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ آٹھویں سیڈ سرینا کو 29 ویں رینکنگ کی چینی کھلاڑی كيانگ وانگ نے دو گھنٹے 41 منٹ تک چلے سخت مقابلے میں 6-4، 6-7، 7-5 سے شکست دے کر آخری -16 میں جگہ بنا لی۔ کیز کو یونان کی ماریا سكاري نے ایک گھنٹے 15 منٹ میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔