ETV Bharat / sports

لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ٹل گیا

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 11:44 PM IST

کرونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس کے 2021 تک ملتوی ہو جانے کی وجہ سے ہندستانی ٹینس کے سرکردہ کھلاڑی لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ بھی ٹل سکتا ہے اور وہ آٹھویں بار اولمپک میں حصہ لینے کا اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں ۔

لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ٹل گیا
لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ٹل گیا

ٹوکیو اولمپک اس سال 24 جولائی سے نو اگست تک منعقد ہونا تھا لیکن عالمی وبا بن چکے کورونا کی وجہ سے یہ 2021 تک ملتوی کر دیا گیا اور اس کا انعقاد اگلے سال موسم گرما سے پہلے ہو سکتا ہے۔

لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ٹل گیا
لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ٹل گیا

بھارتی ٹینس کے سرکردہ کھلاڑی لینڈر پیس آئندہ جون میں 47 سال کے ہو جائیں گے۔ پیس نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ 2020 میں وہ ریٹائرمنٹ لے لیں گے لیکن ٹوکیو اولمپکس کے 2021 تک ملتوی ہونے کے بعد ان کا ریٹائرمنٹ بھی ٹل سکتا ہے۔ 2016 میں ہوئے ریو اولمپکس ان کا ساتواں اولمپکس تھا ۔ ان کا پہلا اولمپک 1992 کا بارسلونا اولمپکس تھا۔

پیس نے کہاکہ یہ ایسا فیصلہ ہے جس پر میں اور میری ٹیم غور کر رہے ہیں۔ میرے والد چاہتے ہیں کہ میں کافی وقت تک كھیلوں۔ وہ مجھے اچھے سے جانتے ہیں۔انہیں پتہ ہے کہ ایک بار میں نے ریٹائرمنٹ لے لیا تو میں آگے کچھ نہیں کر پاؤں گا اور میں پھر واپسی نہیں کر پاؤں گا۔

لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ٹل گیا
لینڈر پیس کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ٹل گیا

1996 کے اٹلانٹا اولمپکس میں انفرادی کانسی جیت چکے پیس نے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں کل 18 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔ پیس نے کہاکہ میری ٹیم نے مجھ سے کہا ہے کہ میں ریکارڈ آٹھواں اولمپک كھیلوں اور ہندستان کا نام تاریخ کے صفحات میں درج کراؤں۔

پیس اگلے سال اولمپکس تک 48 سال کے ہو جائیں گے اور یہ کہہ پانا مشکل ہے کہ اس عمر تک وہ اولمپک کھیل پائیں گے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.