انکتا نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے کوچ کے لئے منعقد کئے گئے ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ انکتا کے علاوہ نندن بال ، سابق جونیئر ورلڈ نمبر ایک يوکی بھامبری اور 2017 فرانسیسی اوپن مکسڈ ڈبلز چمپیئن روہن بوپنا بھی اس ویبینار سے خطاب کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اے آئی ٹی اے اور سائی نے کوچ کے لئے ویبینار کا آغاز کیا ہے۔ ڈبلیوٹی اے رینکنگ میں بھارت کی بہترین رینکنگ کی کھلاڑی انکتا نے اس ویبینار میں اپنے تجربے کو شئیر کیا ۔
انکتا نے کہاکہ ہم سب ٹینس میں فٹنس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ہمیں جونیئر سطح سے کھیل کے ذہنی پہلو پر توجہ دینا چاہئے۔

جب ہم جونیئر سے سینئر سطح پر جاتے ہیں تو ایسا دیکھا گیا ہے کہ کئی کھلاڑی باہر ہو جاتے ہیں اور بہت سے زندگی میں کچھ مختلف کرنے لگتے ہیں۔ اگر ہم نوجوانی کی حالت میں ہی ذہنی تربیت پر توجہ دیں گے تو یہ کھلاڑیوں کی مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے کھیل کو بہتر بناتے ہیں اور کیریئر کی بہترین درجہ بندی پر ہوتے ہیں تو ایک وقت آپ کی اعصابی صلاحیت کا ٹیسٹ ہوتا ہے اور ایسے وقت جو کھلاڑی آغاز میں ہی ذہنی ٹریننگ لیتا تو وہ اس سے تجاوز پا لیتا ہے۔