ETV Bharat / sports

ثانیہ مرزا کی دو سال بعد ٹینس کورٹ پر کامیاب واپسی - ثانیہ مرزا کی دو سال بعد ٹینس کورٹ پر کامیاب واپسی

عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کورٹ پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے ساتھ واپسی کی ہے۔

ثانیہ مرزا کی دو سال بعد ٹینس کورٹ پر کامیاب واپسی

author img

By

Published : Jan 14, 2020, 11:23 PM IST

عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کورٹ پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے ساتھ واپسی کی ہے۔

ثانیہ جو پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ہیں،دو سال سے ٹینس سے دور تھیں۔پچھلے سال انہوں نے لڑکے کو جنم دیا تھا جس کے بعد سے وہ کھیل سے دور تھیں۔

پچھلے چند ماہ سے وہ شدت سے پریکٹس کررہی تھیں اورکورٹ میں واپسی کے لئے پُرعزم تھیں۔ان کا اصل نشانہ آئندہ برس کھیلے جانے والے اولمپک میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا ہے۔

ثانیہ مرزا کی دو سال بعد ٹینس کورٹ پر کامیاب واپسی
ثانیہ مرزا کی دو سال بعد ٹینس کورٹ پر کامیاب واپسی

ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی نے آسٹریلیا کے ہوبرٹ انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے ویمنس ڈبلز کے پہلے راونڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ثانیہ نے یوکرین کی نادیہ کچونک کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے اوکسانہ کلاکشنوک اور میوکاتو کو 2-6, 7-6(3), [10-3]سے شکست دی جس کے بعد اس جوڑی نے کوارٹرفائنل میں پیشقدمی کرلی۔

اس میچ میں دونوں جوڑیوں نے ایک ایک سیٹ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ملے ٹائی بریک میں ثانیہ اور ان کی ساتھی نے کامیابی حاصل کی۔

پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد دوسرے سیٹ میں ہندوستان اور یوکرین کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی اور اس کھیل کو تیسرے سیٹ تک پہنچادیا۔تیسراسیٹ اس جوڑی نے جیت لیا۔ثانیہ اور ان کی پارٹنر کا اگلا میچ کرسٹینیا میچ گلے اور وانیاکنگ کی امریکی جوڑی سے ہوگا۔

لڑکے کی پیدائش اور زخمی ہونے کے سبب ثانیہ ٹینس کورٹ سے دوری بنائے ہوئے تھیں۔33سالہ حیدرآبادی کھلاڑی نے اکتوبر2017میں چائنا اوپن میں کھیل کا آخری مرتبہ مظاہرہ کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.