عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مر زا اپنی یوکرین جوڑی دار نادیاکیکچینوک کے ساتھ شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی کو آسان شکست دے کر ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن کے فائنل میں شاہانہ داخلہ لے لیا۔ انٹرنیشنل ٹینس میں تین برسوں بعد ثانیہ کی کامیاب واپسی ہے
آسٹریلیا کے ہوبارٹ میں کھیلے جارہے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس اوپن کے خواتین ڈبلز مقابلے میں بھارت کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مزرا اوراپنی یوکرین جوڑی دار نادیاکیکچینوک کے ساتھ شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی ماریہ بوزکووااور تمارازیڈانسک کو 76،62سے شکست دے کر ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن کے فائنل کو الیفا ئی کرلیا۔
ثانیہ اور ناداکو پہلے میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن انہوں نے دوسرے سٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے حریف جوڑی کو آؤٹ کلاس کردیا ۔
جیت کے ساتھ ثانیہ مرزا نے کہاکہ تین برس بعد بین الاقوامی ٹینس میں فاتحانہ واپسی میرے لیے خواب جیسا ہے۔ خطاب جیتنے سے زیادہ انغرنیشنل ٹینس میں کامیاب سے خوش ہوں۔
اس سےقبل ثانیہ مرزا اور پارٹنر نادیا کیچنوک کی جوڑی نے یکطرفہ مقابلے میں امریکی جوڑی وانیا کینگ اور کرسٹینا میک ہال کو 6۔2،6۔4،10۔4 سے شکست دے دی۔
2017 میں ثانیہ مرزا آخری مرتبہ چائنا اوپن میں کھیلنے کے لئے اتری تھی۔ جہاں انہیں کامیابی ملی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی ٹینس فیڈریشن نے ثانیہ مرزا کو فیڈریشن کپ کے لیے پانچ رکنی بھارتی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔