ETV Bharat / sports

'لاک ڈاؤن میں آن لائن ورزش کرتا ہوں'

author img

By

Published : May 3, 2020, 1:43 PM IST

مرد ٹینس کھلاڑی رام كمار راماناتھن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ روزانہ آن لائن ورزش کرتے ہیں۔

'لاک ڈاؤن میں آن لائن ورزش کرتا ہوں'
'لاک ڈاؤن میں آن لائن ورزش کرتا ہوں'

عالمی درجہ بندی میں 186 ویں مقام پر موجود راماناتھن نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے کوچ کے لئے منعقد کئے گئے ویبینار میں یہ بات کہی۔راماناتھن سے پہلے ملک کے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا سمیت کئی دیگر مرد اور خاتون کھلاڑی اس ویبینار سے خطاب کر چکے ہیں۔

'لاک ڈاؤن میں آن لائن ورزش کرتا ہوں'
'لاک ڈاؤن میں آن لائن ورزش کرتا ہوں'

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اے آئی ٹی اے اور سائی نے کوچ کے لئے ویبینار کا آغاز کیا ہے۔

25 سالہ راماناتھن نے بتایا کہ وہ دیگر ٹینس کھلاڑیوں کے ساتھ روزانہ گروپ آن لائن ورزش سیشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر روز شام کو کور سیشن کرتے ہیں۔اس میں کچھ ٹینس کھلاڑی بھی شامل ہیں اور میں بھی کم از کم ایک گھنٹہ فٹنس مشق کرتا ہوں جیسا میرے کوچ نے بتایا ہے۔

راماناتھن نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹوں کی وجہ سے زیادہ تر وقت گھر پر نہیں رہتے۔ یہ واقعی اچھا بریک ہے۔میں خود کو فٹ رکھنے کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ فٹنس پریکٹس کرتا ہوں۔

راماناتھن نے کہا کہ جب آپ گروپ میں پریکٹس کرتے ہیں تو اس سے تحریک بھی ملتی ہے۔اطراف کا ماحول ہمیشہ خوشگوار رہتا ہے۔ جیسے جیسے دن جا رہے ہیں اس میں اور بھی لوگ شامل ہورہے ہیں۔جب ہم نے اس کی شروعات کی تھی تو چنئی ٹینس سینٹر کے صرف چھ سات لوگ ہی اس میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ روہن بوپنا بھی اس میں شامل ہوئے ہیں اور لینڈر پیس نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس میں شامل ہوں گے۔ثانیہ مرزا بھی کئی بار سیشن میں شامل ہوتی ہیں۔مهیكا یادو، مہک جین اور ساتوک سما جیسے کھلاڑی مسلسل آن لائن ورزش میں شامل ہوتے ہیں۔ہم نے سب کو اس میں ساتھ لیا ہے اور ہمارا یہ ماننا ہے کہ اس دوران تمام لوگ فٹ رہیں۔

راماناتھن نے ویبینار میں اے ٹی پی ٹور میں ٹینس کیریئر کے اپنے تجربے کو شئیر کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ٹورنامنٹ کھیلنے جاتے ہیں تو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے دو دن پہلے وہاں پہنچ جائیں۔ اس سے آپ کو ذہنی سطح پر بڑا فائدہ ملتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راماناتھن نے کہا کہ آپ یہ بھروسہ رکھیں کہ میں کسی بھی سطح پر جیت سکتا ہوں۔اگر آپ اچھا نہیں کھیل رہے ہیں، اس کے باوجود کوشش کر کے اپنی فارم واپس حاصل کر لیں تو آپ مقابلہ جیت سکتے ہیں۔میرے خیال سے کسی بھی صورت حال کو قبول کرنا اور مثبت رہنا بہت اہم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.