ETV Bharat / sports

تھیئم سے شکست کے بعد ناگل یو ایس اوپن سے باہر

بھارت کے ٹاپ سنگلز کھلاڑی سمت ناگل آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے جمعرات کو 3-6 ، 3-6 ، 2-6 سے مسلسل سیٹوں میں ہارکے ساتھ سال کے آخری گرینڈ سلیمز یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

Sumit Nagal out of US Open after losing to Thiem
تھیئم سے شکست کے بعد ناگل یو ایس اوپن سے باہر
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 9:05 PM IST

ناگل امریکی اوپن سنگلز کی مرکزی ڈرا میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ لگاتار دوسرے سال انہیں ایک مضبوط کھلاڑی کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ پچھلے سال ناگل اپنے تمام کوالیفائنگ میچ جیتنے کے بعد مرکزی ڈرا میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے ہوا تھا، پہلے راؤنڈ میں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے ناگل نے فیڈرر سے پہلا سیٹ 6-4 سے جیت کر سب کو حیران کردیا تھا لیکن پھر اگلے تین سیٹ 1-6، 2-6، 4-6 سے ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھونی نے گیند سٹمپ پر رکھنے کو کہا تھا: کلدیپ یادو

127 ویں رینکنگ ناگل نے یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں بغیر تماشائی کے چار سیٹوں میں 6-1 ، 6–3 ، 3-6 ، 6-1 سے امریکہ کے بریڈلی کلا کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی تھی۔ وہ 2013 کے بعد یو ایس اوپن یا کسی بھی گرینڈ سلیم کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ۔ سوم دیو دیورمن اس سے قبل سن 2013 میں آسٹریلیائی اوپن ، فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ چکے تھے۔

ناگل کا مقابلہ دوسرے سیڈ سے ہوا اور دوسرے راؤنڈ میں آسٹریا کے عالمی نمبر تین ڈومینک تھیم کا سامنا کرنا پڑا اور ناگل نے ٹکڑوں ٹکڑوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن یہ کارکردگی تھیم جیسے کھلاڑی کو چیلنج کرنے کے لئے کافی نہیں تھی۔ اگر ناگل نے گرینڈ سلیم میں قدم بڑھانا ہے تو اسے اپنی عالمی درجہ بندی میں بہتری لانی ہوگی تاکہ وہ پہلے یا دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کا سامنا نہ کرے۔ ناگل کے پاس ایک اچھا کھیل ہے لیکن وہ اعلی معیار کا نہیں ہے اور فیصلہ کن مواقع سے فائدہ اٹھانا بھی اسے سیکھنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.