ETV Bharat / sports

سیمونا ہالیپ پراگ اوپن خطاب پر قابض - سیمونا ہالیپ

ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے لگاتار سیٹوں میں بیلجیم کی ایلس مرٹنز کو 6-2، 7-5 سے شکست دے کر پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں 21 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔

simona holep
simona holep
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:50 PM IST

سمونا ہالیپ نے اپنا آخری خطاب فروری میں دبئی میں جیتا تھا۔ انہوں نے اپنی مسلسل جیت کا سلسلہ 9 میچ تک پہنچادیا ہے۔

سمونا ہالیپ نے جیت کے بعد کہا کہ 'طویل آرام کے بعد آفیشل میچوں میں واپس آنا واقعی مشکل تھا۔ 10 دن کمرے میں بند رہنے کے بعد چیزیں آسان نہیں تھیں لیکن توقع کے مطابق مجھے مثبت رویہ برقرار رکھنا پڑا۔ نیز میں ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہی اور یہ ایک بڑی بات ہے۔

اگرچہ مرٹنز نے پہلے سیٹ میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن ہالیپ نے مسلسل چھ گیم جیتنے کے بعد اپنا پہلا سیٹ 6-2 سے جیت کر مضبوطی سے واپسی کی۔

مرٹنز نے دوسرے سیٹ میں جدوجہد کی لیکن ہالیپ نے سیٹ 7-5 سے جیت کر ایک گھنٹے اور 33 منٹ میں میچ ختم کردیا۔

اس فتح کے بعد ہالیپ کا مرٹنز کے خلاف جیت کا 3-1 ریکارڈ ہے۔ فائنل کے بعد ہالیپ عالمی درجہ بندی میں دوسرے اور مرٹنز ساتویں نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.