ETV Bharat / sports

سمونا ہالیپ کو اعلی ترین شہری اعزاز - ومبلڈن

سال تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کے خواتین زمرے میں خطابی جیت درج کرنے والی رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو رومانیہ حکومت نے ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔

سمونا ہالیپ
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 8:13 PM IST

ومبلڈن مین اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے رومانیہ کی 27 سالہ اسٹار ٹینس کھلاڑی سمونا ہالیپ نے امرکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمس کو شکست دے کر ومبلڈن خطاب پر قبضہ کیا تھا۔

انہوں نے سیرینا کو 2-6، 2-6 سے راست سیٹوں میں شکست دی تھی۔

ہالیپ ومبلڈن خطاب جیتنے والی رومانیہ کی پہلی ٹینس کھلاڑی ہیں، یہ ان کے کریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم خطاب تھا اس سے قبل سنہ 2018 میں انہوں نے فرینچ اوپن ٹائیٹل جیتا تھا۔

اس بارے میں رومانیہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سمونا ہالیپ نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور وہ نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔

اس سے قبل ومبلڈن میں جیت حاصل کرنے پر ہالیپ کی عالمی درجہ بندی میں بھی ترقی کرتے ہوئے چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.