ETV Bharat / sports

سیمونا ہالیپ کے پاس نمبر ون بننے کا موقع - Simona Halep Romanian tennis player

سیمونا ہیلیپ 27 ستمبر سے شروع ہو رہے 'کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرنچ اوپن' کا خطاب جیت کر پھر سے نمبر ون پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔

سیمونا ہالیپ کے پاس نمبر ون  بننے کا موقع

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 3:10 PM IST

اپنے کیریئر میں پہلی بار 'اٹیلیئن اوپن' کا خطاب جیتنے والی رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سیمونا ہیلیپ 27 ستمبر سے پیرس میں شروع ہونے والے 'کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرنچ اوپن' کا خطاب جیت کر پھر سے نمبر ون مقام حاصل کرسکتی ہیں۔

عالمی نمبر دو 28 سالہ ہالیپ نے اتوار کے روز روم میں پہلی بار زیکیہ کی کیرولینا پلسکووا کے فائنل کے دوسرے سیٹ میں ریٹائر ہونے کے بعد خطاب اپنے نام کیا۔

سیمونا ہالیپ کے پاس نمبر ون  بننے کا موقع
سیمونا ہالیپ کے پاس نمبر ون بننے کا موقع

خواتین کی نئی رینکنگ میں ٹاپ 10 کے چار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے لیکن اگر ہالیپ فرنچ اوپن جیت گئی تو وہ پھر سے نمبر ون کھلاڑی بن جائیں گی۔

آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی جو دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور دفاعی فرینچ اوپن چیمپیئن، کورونا کی وجہ سے تیاری نہ کر پانے سے فرنچ اوپن میں نہیں کھیل پائیں گی۔

بارٹی کے نہ ہونے کی وجہ سے ہالیپ کے پاس نمبر ون پوزیشن تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔ اس سے قبل وہ اکتوبر سنہ 2017 میں پہلے نمبر پر رہی تھیں۔ ٹاپ 10 رینکنگ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ یوکرین کی علینہ سویتولینا ایک نمبر اضافے کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کی نوجوان کھلاڑی صوفیہ کینن چھٹے نمبر پر آگئی ہیں۔ جاپان کی ناومی اوساکا تیسرے پوزیشن پر برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہر برس مئی میں کھیلا جاتا ہے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے 4 ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب یہ 27 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.