ETV Bharat / sports

سرینا، کینن، تھیم اور میدویدیف تیسرے دورمیں، مرے باہر

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 8:59 PM IST

تیئس مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح امریکا کی سرینا ولیمز، دوسری سیڈ اور آسٹریلیائی اوپن چمپئن امریکہ کی صوفیہ کینن اور مردوں کے زمرے میں دوسری سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور تیسری سیڈ روس کے ڈینیئل میدویدیو جمعرات کو اپنے اپنے میچ جیت کر اس سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

Serena, Canon, Thiem and Medvedev in the third round, Murray out
سرینا ، کینن ، تھیم اور میدویدیف تیسرے دور میں، مرے باہر

خواتین میں امریکہ کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، امریکہ کی ہی صوفیہ کینن، امریکہ کی میڈیسن کیز، بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا، امریکہ کی سلونی اسٹیفنز، یونان کی ماریا سکاری اور فرانس کی الیز کارنٹ رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ انگلینڈ کی جوہانا کونٹا دوسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں میزبان کھلاڑی سرینا ولیمز نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی مارگریٹا ملیکونا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکہ کی صوفیہ کینن نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے کینیڈین حریف کھلاڑی اینی فرنینڈز کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے مات دی۔ایک اور میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے انگلینڈ کی جوہانا کونٹا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا، ان کی فتح کا اسکور 2-6، 7-6(7-5) اور 6-4 تھا۔ امریکہ کی ہی میڈیسن کیز نے ہسپانوی حریف کھلاڑی ایلیونا بولسووا کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا دیا۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا، امریکہ کی سلونی اسٹیفنز، یونان کی ماریا سکاری اور فرانس کی الیز کارنٹ نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار، اولمپک چمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کو مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں کینیڈین ٹینس اسٹار فیلکس آوجر الیاسیم نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میچ میں کینیڈا کے فیلکس آوجر الیاسیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

اینڈی مرے 2019 آسٹریلین اوپن کے بعد اپنے پہلے سنگلز گرینڈ سلیم میں کھیل رہے تھے۔ مرے نے اس سے قبل میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں جاپان کے یوشی ہیتو نشیوکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچ سیٹ تک مقابلہ جاری رہا تھا۔ یاد رہے کہ اینڈی مرے نے گزشتہ تین سال کی تکلیف کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی کی ہے۔

آسٹریا کے ڈومینک تھیم، روس کے ڈینیئل مدویدوف، کروشیا کے مارین کلک، ہسپانوی روبرٹو باٹیسٹا آگٹ اور روس کے کیرن خچانوف رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔ مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں آسٹریا کے سیکنڈ سیڈڈ ڈومینک تھیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندستانی حریف سمیت ناگل کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3،6-3 اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روس کے ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی کرسٹوفر کرس کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-2 اور 6-4 سے ہر اکر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کروشیا کے مارین کلک نے بھی دوسرا راؤنڈ عبور کر لیا، انہوں نے سلواکیہ کے باربرٹ گومبوس کو 6-3، 1-6، 7-6(7-2) اور 7-5 سے ہرا دیا۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں ہسپانوی روبرٹو باٹیسٹا آگٹ، روس کے کیرن خچانوف، کینیڈین فیلیکس آیگر، آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینا، کینیڈین واسک پوسپیسل، اٹلی کے میٹیو بریٹینی اور روس کے آندرے روبلو نے کامیابی حاصل کرلی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.