گرینڈ سلیم خطاب کے بادشاہ سوئٹزر لینڈ کے اسٹار ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز یکطرفہ مقابلے میں ارجنٹینا کے لیونارڈو میئر کو 6-2, 6-3, 6-3 سے شکست دے کر فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دوسری جانب سابق نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز اپنی ہم وطن کھلاڑی صوفی کینن کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار ہو گئیں۔
صوفی نے سیرینا کا مسلسل سیٹوں میں 6-2, 7-5 سے شکست دی۔
اس شکست کے ساتھ ہی سیرینا کا 24 واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا انتظار مزید طویل ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 2014 کے ومبلڈن کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سیرینا کو کسی گرینڈ سلیم میں اتنی جلدی باہر ہونا پڑا ہے۔