ETV Bharat / sports

چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے کے باوجود راجر فیڈرر فرینچ اوپن سے دستبردار - گرینڈ سلیم ومبلڈن

راجر فیڈرر نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ فرینچ اوپن سے اپنا نام واپس لے رہے ہیں کیوں کہ وہ اپنی توجہ ومبلڈن پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

Roger Federer
Roger Federer
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 3:41 AM IST

Updated : Jun 7, 2021, 4:39 AM IST

سابق نمبر ایک سوئٹزر لینڈ کے اسٹار ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے جرمنی کے ڈومنک کاپ فیر کو سخت مقابلے میں چار سیٹوں میں شکست دے کر فرینچ اوپن کے چوتھے راونڈ میں پہنچنے کے باوجود سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لیے فرینچ اوپن دستبردار ہوگئے ہیں۔

راجر فیڈرر نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ فرینچ اوپن سے اپنا نام واپس لے رہے ہیں کیوں کی وہ اپنی توجہ ومبلڈن پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

فیڈرر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'اپنی ٹیم کے ساتھ بات چیت اور صلاح و مشورے کے بعد میں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرر کا کہنا تھا کہ 'ایک سال سے زیادہ عرصے تک گھٹنے کے دو آپریشن اور ری ہیب پروگرام کے بعد یہ ضروری ہے کہ میں اپنے جسم کی آواز سُنوں۔ مجھے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ میں چوٹ سے اُبھرنے کے بعد خود پر زیادہ بوجھ نہ ڈالوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں تین میچ کھیل کر بہت خوش ہوں۔ کورٹ میں واپس آنے سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہے۔

راجر فیڈرر نے فرینچ اوپن سے اپنا نام واپس لے لیا

بیس بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر گزشتہ برس گھٹنے کی دو بار سرجری کے بعد گزشتہ 17 مہینوں میں اپنا چھٹا میچ کھیل رہے تھے اور جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ 28 جون سے شروع ہونے والے ومبلڈن کے لیے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ خود کو ٹورنامنٹ میں کتنا آگے لے جانا چاہیں گے تو 39 سالہ فیڈرر نے کہا کہ مجھے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مجھے کھیلنا جاری رکھنا ہے یا نہیں۔ مجھے یہ دیکھنا ہے کہ مجھے اپنے کھیل کو آگے کھینچنے میں کوئی زیادہ خطرہ تو نہیں ہے یا پھر آرام کرنے کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔

واضح رہے کہ فیڈرر کا نویں سیڈ اٹلی کے ماتیو بیرٹینو سے مقابلہ ہوگا اور جیتنے پر وہ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

فیڈرر نے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا وہ جووکوچ یا گزشتہ چیمپئن اسپین کے رافیل ندال کی طرح اپنی بہترین فارم میں ہیں یا نہیں۔

سابق نمبر ایک کھلاڑی نے کہا کہ میں اس وقت ندال یا نوواک کی جگہ ہونا چاہتا ہوں مجھے اچھا لگ رہا ہے میں اچھا کھیل رہا ہوں، میں جیت رہا ہوں لیکن میرے اندر اس طرح کے جذبات نہیں ہیں۔

سات بار گرینڈ سلیم چیمپئن میٹس ولینڈر نے فیڈرر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے فیڈرر کی کارکردگی دیکھ کر اچھا لگا۔ میں ان سے بہت متاثر ہوں۔

Last Updated : Jun 7, 2021, 4:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.