38 سالہ سوئس ماسٹر راجر فیڈرر کی فروری میں سرجری ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کے سبب ٹینس نہیں کھیلا جاسکا ہے ۔تاہم توقع ہے کہ اگست کے آخر میں یو ایس اوپن سے ٹینس کی شروعات ہونے کا امکان ہے۔
یو ایس اوپن کا آغاز 31 اگست سے ہوگا جبکہ فرنچ اوپن 20 ستمبر سے کھیلا جانا ہے۔فرنچ اوپن کا انعقاد مئی میں ہونا تھا لیکن اس کو ستمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔
فیڈرر نے ٹویٹر پر بتایا کہ "میں آپ سبھی سے 2021 کےسیشن میں ملوں گا۔ جیسا کہ میں نے 2017 کے سیزن میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا تھا
ویسے ہی میں اپنے اعلی سطح پر کھیلنے کے لئے 100 فیصد تیار ہونے کے لئے ضروری وقت لینے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ 2016 میں ، فیڈرر گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے زیادہ تر سیزن نہیں کھیل سکے تھے لیکن 2017 میں واپسی کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیائی اوپن اور ومبلڈن کا خطاب جیتا تھا۔
فیڈرر نے اپنا آخری میچ اس سال جنوری میں آسٹریلیائی اوپن کے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کے خلاف کھیلا تھا جہاں انہیں شکست ہوئی تھی۔