فرینچ اوپن کے بادشاہ مانے جانے والے رافیل نڈال نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ڈیاگو شوارٹز مین کے خلاف سیمی فائنل میں جیت کر فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کی مضبوط دعوے داری پیش کی ہے۔
نڈال کا ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین سے سخت مقابلہ ہوا، لیکن پھر بھی وہ 13 ویں بار فائنل میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے 3-6، 3-6، 6-7(0-7) سے کامیابی حاصل کی۔
وہیں فائنل میں ان کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہوگا۔
نڈال کا ریکارڈ فرینچ اوپن میں 2-99 تک جا پہنچا ہے۔ وہ کبھی بھی سیمی فائنل اور فائنل میں نہیں ہارے ہیں اور ان کا ریکارڈ 0-25 ہے۔
انہوں نے گزشتہ دو ہفتوں میں تمام 15 سیٹ جیتے تھے لیکن انہیں کورٹ فلپ چیریٹیئر سیٹ پر شوارٹزمین کے خلاف تھوڑی جدوجہد کرنی پڑی۔
پہلے سیٹ میں نڈال ایک بار اپنی سروس کھو بیٹھے اور تین دیگر مواقع پر انہوں نے بریک پوائنٹس بچائے۔
نڈال نے اس سے پہلے کبھی بھی فرینچ اوپن کے اپنے آخری 12 سیمی فائنل میں اپنا پہلا سیٹ نہیں کھویا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 'گیندبازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا'
دوسرے سیٹ میں انہوں نے ارجنٹینا کے کھلاڑی کو کوئی موقع نہیں دیا۔
انہوں نے تیسری بار میں شوارٹزمین کی سروس توڑی اور پھر نویں گیم میں بریک پوائنٹ لے کر یہ سیٹ اپنے نام کیا۔