یونان کی ماریہ نے پہلے سیٹ میں پچھڑنے کے بعد زبردست کارکردگی کے ساتھ واپسی کی اور ویسٹرن اینڈ ساؤدرن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصلہ کرلیا۔
دو بار کی چیمپیئن امریکی تجربہ کار خواتین کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز ویسٹرن اور سدرن اوپن میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئیں۔ 13 ویں سیڈ ماریا سکاری نے اپنی عمدہ کارکردگی میں سرینا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
اپنے راؤنڈ میچ میں ابھرتی ہوئی امریکی کھلاڑی کوری کوکو گوف کو شکست دینے والی سکاری نے دو گھنٹے 17 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپیئن سرینا کو 5-7، 7-6 (5)، 6-1 سے شکست دی۔
سکاری نے جیت کے بعد کہا کہ مجھے اب تک اس کا احساس نہیں ہے۔ یہ خوشگوار احساس ہے کیونکہ ولیمز مجھ جیسی ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کے لئے ایک رول ماڈل ہیں اور انہوں نے اب تک جو کچھ بھی حاصل کیا ہے وہ بہت بڑا ہے۔
کوارٹر فائنل میں سکاری کا مقابلہ برطانوی نمبر 1 کھلاڑی جوہنا کونٹا سے ہوگا۔
سابق نمبر ون جاپان کی ناؤمی اوساکا نے ایک گھنٹے میں یوکرین کی ڈیانا یستریمسکا کو 6-3 ،6-1 سے شکست دی۔
سابق نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا نے ایلائز کارنیٹ کو 6-4، 7-5 سے ہرا کر اپنے ریکارڈ کو 7-0 تک پہنچا کر آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔ آزرینکا کا اگلا مقابلہ اونس جبور سے ہوگا جنہوں نے کرسٹینا میکیل کو 6-3 6-0 سے شکست دی۔