ETV Bharat / sports

زخمی سمونا ہالیپ ٹوکیو اولمپک سے دستبردار - sports news

عالمی نمبر تین ٹینس کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے وقت پر پنڈلی کی چوٹ سے صحت یاب نہ ہونے کے سبب آئندہ ٹوکیو اولمپک سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

Injured Simona Halep withdraws from Tokyo Olympics
زخمی سمونا ہالیپ ٹوکیو اولمپک سے دستبردار
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 2:07 PM IST

دراصل وہ مئی میں اینجیلک کربر کے خلاف دوسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران چوٹ لگنے کے بعد روم میں کلےکورٹ ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔ بعد میں وہ فرنچ اوپن میں بھی نہیں کھیل پائی تھیں۔ 29 سالہ سمونا نے پیر کی شب ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’میرے لئے رومانیہ کی نمائندگی کرنے سے زیادہ فخر کی بات کوئی نہیں ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ مجھے پنڈلی کی چوٹ سے شفایاب ہونے میں زیادہ وقت لگے گا، اس لئے میں نے آئندہ ٹوکیو اولمپک کھیلوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا انعقاد یواے ای اور عمان میں

قابل ذکر ہے کہ رومانیہ کی اس ٹینس کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے دنیا کے قدیم ترین ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن سے بھی نام واپس لے لیا تھا۔ سمونا نے کہا، ’’فرنچ اوپن اور ومبلڈن سے چوکنے کے بعد اولمپک کو چھوڑنا انتہائی مشکل ہے لیکن میں مضبوط واپسی کے لئے پُرعزم ہوں۔
ہالیپ کے علاوہ سیرینا ولیمس، رافل نڈال اور ڈومنک تھیئم 23 جولائی سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں شامل نہیں ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.