ETV Bharat / sports

جوکووچ اور نڈال کوارٹر فائنل میں

author img

By

Published : Nov 2, 2019, 4:39 AM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:14 PM IST

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور دوسرے نمبر کے کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے آسان جیت کے ساتھ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

جوکووچ اور نڈال کوارٹر فائنل میں

چار بار پیرس ماسٹرز میں فاتح رہ چکے ٹاپ سیڈ جوکووچ نے برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کو مسلسل سیٹوں میں 7-6، 6-1 سے شکست دی جبکہ دوسری سیڈ نڈال نے 16 ویں سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹنسلاس واورنکا کو 6-4، 6-4 سے شکست سے دو چار کیا۔
جوکووچ کا کوارٹر فائنل میں ساتویں سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے آسٹریلیا کے ا یلیکس ڈی منور کو 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ دونوں کا اس سیزن میں یہ دوسرا مقابلہ ہوگا۔ جوکووچ تین ہفتے قبل شنگھائی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ستسپاس سے ہار گئے تھے اور کیریئر مقابلوں میں وہ 21 سالہ ستسپاس سے 1-2 سے پیچھے ہیں۔اگر سربیائی کھلاڑی یہ مقابلہ ہارتے ہیں تو ان کا چھٹی بار سال کی تکمیل نمبر ایک کے طور پر کرنے کا خواب ٹوٹ جائے گا۔جوکووچ کے ہارنے اور نڈال کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں نڈال پانچویں مرتبہ سال کی تکمیل نمبر ایک طور پر کریں گے۔ نڈال کا کوارٹر فائنل میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے جرمنی کے جان لیونارڈ اسٹرف کو تین سیٹ میں 2-6، 6-4، 7-6 سے شکست دی۔
ایک اور کوارٹر فائنل بلغاریہ کے گرگور دمتروو اور چلی کے کرسٹین گارن کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دمتروو نے پانچویں سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو 6-3، 6-2 سے شکست دی جبکہ گارن نے کوالیفائنگ جیریمی چارڈی کو 6-7، 6-4، 7-6 سے شکست دی۔ دمتروو اور گارن کا کیریئر میں پہلی بار مقابلہ ہوگا۔گائل مونفلس کے سامنے کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو کا چیلنج ہوگا۔ 13 ویں سیڈ فرانس کے مونفلس نے مالدووا کے راڈ البوٹ کو 4-6، 6-4، 6-1 سے شکست دی جبکہ شاپووالوو نے چھٹی سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر جویریو کو 6-2، 5-7، 6-2 سے ہرایا ۔

Intro:Body:

ghdfhht

Conclusion:
Last Updated : Nov 2, 2019, 7:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.