ٹینس کناڈا نے عالمی وبا کی شکل آختیار کرنے والے کورونا وائرس كووڈ -19 کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مونٹریال میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ راجرز کپ کو منسوخ کر دیا ہے۔
![راجرز کپ منسوخ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6758907_wta.jpg)
ٹینس کناڈا نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 7 سے 16 اگست تک ہونا تھا اور یہ سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے لئے تیاری ٹورنامنٹ میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ڈبلیو ٹی اے نے ایک بیان میں بتایا کہ راجرز کپ اگست 2021 میں منعقد ہوگا۔