ETV Bharat / sports

جوکووچ اور نڈال میں بلاک بسٹر سیمی فائنل - sports news

دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اٹلی کے ماتیو بیریٹی کے چیلنج پر بدھ کی رات 6-3، 6-2، 6-7 (5)، 7-5 سے قابو پاتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں ان کا مقابلہ 13 مرتبہ کے چیمپئن اسپین کے رافیل نڈال سے ہوگا۔

Blockbuster semifinals in Djokovic and Nadal
جوکووچ اور نڈال میں بلاک بسٹر سیمی فائنل
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 7:40 PM IST

جوکووچ نے بیریٹینی کے خلاف تین بریک پوائنٹس کو بچایا جن کا انہوں کورٹ فلپ چیتریئر پر سامنا کیا ۔ پیرس میں رات کے کرفیو میں 11 بجے تک توسیع کے بعد کورٹ شائقین کے جوش و خروش سے گونج رہا تھا ۔ چوتھے سیٹ کے وسط میں ہی ناظرین کو اسٹیڈیم سے باہر کیا گیا لیکن جوکووچ نے اپنے تسلسل کو جاری رکھا اور ٹاپ سیڈ کھلاڑی نے تین گھنٹے 28 منٹ میں میچ جیتنے کا جشن زبردست طریقہ سے منایا۔

جوکووچ اور نڈال کے مابین سیمی فائنل میچ پچھلے سال کے فائنل اور 2014 اور 2012 کے چیمپئن شپ میچوں کی طرح ہوگا۔ یہ دونوں کے مابین 58 واں میچ ہوگا۔ جوکووچ نے 2016 میں ٹرافی جیتی تھی ۔ جوکووچ نے نڈال کے خلاف کیریئر میچوں میں 29-28 کی برتری بنا رکھی ہے ، جبکہ نڈال کو کلے کورٹ میچوں میں 19-7 کی برتری حاصل ہے۔

جوکووچ کی بیریٹنی کے خلاف جیت سے اپنے 40 ویں گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے اور سوئزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے فیڈرر 46 مرتبہ گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچے ہیں ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.