ETV Bharat / sports

آسٹریلین اوپن: دیویج شرن کو مینز ڈبل میں شکست - دیویج شرن آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز

مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں بھارت کے روہن بوپنا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ثانیہ مرزا خواتین کے ڈبلز میں زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئیں تھیں۔

australian open divij sharan out of the tournament
آسٹریلین اوپن: دیویج شرن کو مینز ڈبل میں شکست
author img

By

Published : Jan 24, 2020, 3:19 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:01 AM IST

میلبورن: بھارت کے دیویج شرن آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ ہی باہر ہوگئے، نیوزی لینڈ کے آرٹیم سیتاک کے ساتھ کھیل رہے ڈیوج برازیل کے برونو سواریس اور کروشیا کے میٹ پیوک کی جوڑی سے 7-6 (6-2) ، 6-3 سے ہار گئے۔ یہ میچ ایک گھنٹہ 17 منٹ تک جاری رہا۔

اس سے قبل بھارت کے روہن بوپنا مرد ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔

بھارتی خاتون کھلاڑی ثانیہ مرزا نے انجری کے سبب پہلے روہن بوپنا کے ساتھ کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز میچز کو واپس لے لیا تھا لیکن وہ یوکرائن کی نادیہ کچوونک کے ساتھ ویمن ڈبلز میں کھیل رہی تھیں۔ جس میں پہلے راؤنڈ میں انجری کے سبب انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔

ثانیہ اور یوکرین کی نادیہ کچوونک نے گذشتہ ہفتے ہوبارٹ انٹرنیشنل ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Historical tour of Sania Mirza
ثانیہ مرزا کا تاریخی سفر

ثانیہ کو پریکٹس کے دوران دائیں ٹانگ پر چوٹ لگی تھی لیکن وہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنے پہچ گئیں، 33 منٹ تک جاری اس میچ میں ثانیہ نے کبھی بھی راحت محسوس نہیں کی۔

ثانیہ کو پہلے سیٹ کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ لینا پڑا، دوسرے سیٹ کے پہلی ہی راؤنڈ میںانکی سروس خراب ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ مزید نہیں کھیل سکیں۔

Intro:Body:

sports

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 6:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.